اسلام آ باد (ٹی این ایس) پولیس تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے قما ر بازی میں ملوث تین قمار بازوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والے آلات، کمپیوٹرز اور جوئے پر لگی رقم برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور قما ر بازی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے قماربازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے تین قمار بازوں کو رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی،آلات قما ر بازی اور کمپیوٹرز بر آمد کرلئے گئے۔ملزمان کیخلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے













