اسلام آباد(ٹی این ایس) قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

 
0
264

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے اور آزاد امیدواروں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ پنجاب بھی ہماری سب سے زیادہ اکثریت ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس72گھنٹے میں کسی بھی جماعت کوجوائن کرنے کی چوائس موجود ہے،تاہم کسی امیدوار پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو سب سے پہلے اپنا نمبر پورا کرنا ہے ، اکثریت ہوگی توبھی چاہیں گے دوسری جماعتیں ساتھ ہوں ، آزاد امیدواروں کو نہیں گن رہا سیاسی جماعتوں کو گن رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کسی بھی جماعت کو جوائن کرلیں، پنجاب میں ن لیگ کی ہی اکثریت ہے۔