اسلام آباد(ٹی این ایس) عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی: اسد قیصر

 
0
63

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہیکہ عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔