اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

 
0
244

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی ر ئوف حسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ر ئوف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 92، مسلم لیگ ن 79 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔ جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائیاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4