راولپنڈی(ٹی این ایس) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نام سامنے آگیا

 
0
169

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا نام بتا دیا۔
پانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رعوف حسن سے ملاقات ہوئی انھیں تین جماعتوں کے علاؤہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا،دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا، کہتا رہا کہ ازاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں،دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں،منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے،شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں کسی بھی اعلی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا،میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا،بشرا بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اج سماعت ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں،عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے،جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی ائی جیت گئی ہے،
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا وفاق کی صوبے میں حکومت بنائیں گے؟عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ،ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے،اب پتہ چل گیا کہ ہم اراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔