کراچی، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 4 ملزمان گرفتار،منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
415

کراچی اگست20 (ٹی این ایس) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس کا  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  ایک کاروائی کے دوران  چار منشیات فروش اور گینگ وار کارندے گرفتار کر لیے گئے اور ان کے قبضے سے ساڑھے چار کلو چرس اور نقدی،تین موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکل  برآمد کر لیا گیا جبکہ 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔