خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا سے لوگوں کے متاثر ہونے پر افسوس ہے، مریم اورنگزیب

 
0
346

اسلام آباداگست20 (ٹی این ایس) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پھیلنے اور اس سے لوگوں کے متاثر ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پنجاب حکومت کے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں،عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی کیا حالت ہے ،تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت اور تجربہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سہرایا گیا ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،اس مشکل گھڑی میں خیبر پختونخوا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے مفرور عمران پہاڑوں سے نیچے اتر کر دیکھیں کہ خیبر پختونخوا کی عوام کی کیا حالت ہے،تبدیلی کام اور عوام کی خدمت سے آتی ہی محض نعروں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام کی خدمت اور کام کرنے کے لئے پہاڑوں سے نیچے اترنا پڑتا ہے ،160عمران صاحب آئینی عدالت سے آپ مفرور ہیں لیکن 2018 میں عوام کی عدالت سے سزا ضرور پائیں گے۔