لاہور ، پولیس کا دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سیمینار کرانے کا فیصلہ

 
0
570

لاہور اگست20(ٹی این ایس) لاہور پولیس کا دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سیمینار کرانے کا فیصلہ، سی سی پی او امین وینس نے ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں لاہور پولیس ایسے سیمینار منعقد کروائے گی جس میں پولیس طلبا کو دہشتگردی کے خطرات بارے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی بتائے گئی کہ عوام خود دہشتگردی کے خلاف جاری اس جنگ میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر افسران یونیورسٹیز کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کر کے سیمینار منعقد کرائیں گے۔ طلبا کی بھر پور شرکت کرائی جائے گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچ سکے۔امین وینس کا کہنا تھا کہ طلبا تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں کے پاس دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔