ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی،2 مارٹر راکٹ فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 
0
398

کوئٹہ اگست20(ٹی این ایس)ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف وزری کر تے ہوئے فائر کئے جانیوالے راکٹ کے دو گولے پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ایرانی بارڈر فورسز نے دو مارٹر کے گولے فائر کئے جو کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارٹر کے گولے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے سینکڑوں میٹر دور کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ایرانی سرحدی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کو آگاہ کر دیا اس سلسلے میں ایرانی حکام کو متعلقہ محکمے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ بھی بھیجا جائیگا تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے