اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ایس ایل میں (کل) ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان میچ کھیلا جائے گا

 
0
79

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (کل) منگل کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں پنجہ آزمائی کریں گی ، میچ شام سات بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان میں (کل) بروز منگل کو لیگ کا پانچواں میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ملتان سلطانز مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکو مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کریں گے ۔