اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی پی سے اتحاد،عمران خان سب سے بڑے مخالف

 
0
69

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد سے منع کردیا۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھاکہ پرویر خٹک کی جماعت کے بارے میں کچھ افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سیکوئی بھی الائنس خارج ازامکان قراردیا تھا، اس ملاقات میں عامر ڈوگر اور سردار لطیف کھوسہ موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنے دم پرحکومت بنائے گی۔علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت عمران خان کے نام پر عوام کے دیے گئے مینڈیٹ اور تحریک انصاف کے نظریہ کی حفاظت کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پی سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں اورمعاہدے کے تحت ہی پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفی دیا جس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا ۔