اسلام آباد(ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے ٹریفک دفتر میں ایلیٹ سکول کے بچوں کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

 
0
34

ازدفتر پولیس عوام رابطہ افسر

اسلام آبادکیپیٹل پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے ٹریفک دفتر میں ایلیٹ سکول کے بچوں کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں50 سے زائد بچوں نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاںکی خصوصی ہدایت پراسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے ٹریفک دفترمیں ایلیٹ سکول کے بچوں کے لئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 50سے زائد بچوں نے شرکت کی،بچوں کوروڈ سیفٹی،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس آگاہی ونگ نے بچوں کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے کہاکہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی آگاہی ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںطلباءکے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پر ایلیٹ سکول کے اساتذہ اور دیگر شرکاءنے اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آگاہی ونگ نے بچوں کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہیں، اس موقع پر آگاہی ونگ کے انچارج نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔