گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، وزیرخارجہ کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب

 
0
115

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، مسائل کے حل کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
ورلڈ اکنامک فورم میں سکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیمینا ر کا ا نعقاد کیا گیا جس میں بلول بھٹو سمیت امریکی مندوب ، رومانیہ ، سلوینیا کے وزرا خارجہ نے شرکت کی ، سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس وقت عالمی ادارے بنائے گئے اس وقت دنیا مختلف تھی، تیسری دنیا اس وقت معاشی دبا کا شکار ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہ اکہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان زیادہ متاثر ہوا، گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہو ا ہے ، دنیا کو درپیش مسائل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گادنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ، یوکرین جنگ سے کسی ایک خطے پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر اثر پڑا ہے ، پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے ۔