راولپنڈی(ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کا پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سی۔این۔جی سلینڈرز لگی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن*

 
0
30

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راجہ ادریس لنگڑیال کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذولفقار علی کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کی زیرنگرانی پٹرولنگ چوکی چوکپنڈوری کے Si زاہد محمود ہمراہ پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس لنگڑیال اور Asi عارف نواز ہمراہ پولیس ٹیم اور Asi عمران بٹ ہمراہ پولیس ٹیم کلر سیداں روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں لگے غیر قانونی سی۔این۔جی گیس سلنڈرز کے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں میں تین مقدمات درج کروا دیئے ۔ کلر سیداں روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کی جان کی حفاظت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف پٹرولنگ پولیس کے اقدامات کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا ۔ ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دی گئیں ۔چوکی انچارج چوہدری عامر علی کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کا عملہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت روڈ پر موجود ہوتا ہے ۔