لاہور (ٹی این ایس) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا داتا دربار کا دورہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزارپر حاضری

 
0
74

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور امن کیلئے دعا کی،وطن کے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی
لاہور24فروری:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربار کا دورہ کیااور حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزارپر حاضری دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی بے مثال دینی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور امن کیلئے دعا کی اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ وطن کے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او،کمشنر،سیکرٹری اوقاف، مدینہ فاؤنڈیشن کے اسلم ترین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔