مریم نواز کی بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی کا حلف لینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔













