لاہور(ٹی این ایس) فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات کیلئے لاہور سے شارجہ یومیہ نان اسٹاپ پرواز متعارف کرادی

 
0
40

پاکستان ( ) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی فضائی آپریشنز کا آغاز کرتے ہوئے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی ہے۔فلائی جناح کے توسیع ہوتے ہوئے نیٹ ورک میں یہ شاندار اضافہ مسافرو ں کو سستے اور آسان سفر کی فراہمی کیلئے ایئر لائن کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔یہ نئی سروس 27مارچ2024سے شروع پرواز روانگی وقت آمد وقت طیارہ شیڈول
9P 500 لاہور 12:25 شارجہ 15:00 ایئربس A320 یومیہ
9P 501 شارجہ 15:40 لاہور 19:30 ایئربس A320 یومیہ
ہونے والی یومیہ نان اسٹاپ پرواز وں کے ذریعے دونوں شہروں کو ملائے گی۔


فلائی جناح کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ہم اپنے وسیع ہوتے نیٹ ورک میں اس نئے اضافے کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں،جو فلائی جناح کے سستے، باسہولت اورقابل اعتماد سفر کی فراہمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ہم اپنی ان پروازوں میں مسافروں کو خوش آمدید کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔“
اسلام آباد تا شارجہ کے روٹ کے حالیہ آغاز کے بعد فلائی جناح ایک نئی سروس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنی رسائی بڑھا رہی ہے،جو ایک اور پاکستانی شہر کو متحدہ عرب امارات کے تیسرے سب سے بڑے شہر اور خلیجی خطے کے ایک متحرک حب شارجہ سے جوڑ دے گی۔یہ اسٹریٹجک قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،جس سے کاروباری اور تفریحی غرض سے آنے والوں مسافروں کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔
اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں،ہوئی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹائم“کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے،س کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز ”اسکائی کیفے“مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور مختلف اقسام کے لذیز کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مسافراب فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com) یا کال سینٹر
(111-000-035) یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ پروازبک کرسکتے ہیں۔