اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
430

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور چیف آف آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 263 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران فورم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی ہے مفاد پرست عناصر کی توجہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔
کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈرکانفرنس کے دوران فورم نے عزم کیا کہ”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“۔