اسلام آباد(ٹی این ایس) عمران خان کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

 
0
36

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔
واضح رہے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔
قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فلفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔
سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیرقانونی ہے۔