اسلام آباد (ٹی این ایس) پی پی 32 ضمنی انتخاب: پرویز الٰہی کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

 
0
19

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات میں ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرا الہٰی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرا الہٰی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آر او پی پی 32 آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے لہذا الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں، آر او کے دفتر کو کارڈن آف کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

دائر درخواست کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرا الہٰی اور انکی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن دفتر پہنچی تھیں لیکن آر او کی عدم موجودگی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکے تھے۔