نیویارک(ٹی این ایس) نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور نیویارک سینیٹ میں پاکستان کے لئے تاریخ دن ایک ساتھ تین قرار دادوں کی منظوری

 
0
14

نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور نیویارک سینیٹ میں پاکستان کے لئے تاریخ دن ایک ساتھ تین قرار دادوں کی منظوری۔ امریکی پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی کوششوں سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں یوم پاکستان کی قرارداد پاس ہونے کا پانچواں سالانہ جشن منایا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان ہیریٹج منتھ کی قرار داد بھی منظور کی گئی، جبکہ اسی روز نیویارک سینیٹ میں بھی یوم پاکستان 23 مارچ کی قرارداد منظور کی گئی۔ اس تاریخی دن کے موقع پر البنی میں ریاستی اسمبلی اور سٹیٹ سینیٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور علی رشید کی قیادت میں اے پیگ کی ٹیم موجود تھی۔اسمبلی مین نیڈر سیچ نے سٹیٹ اسمبلی میں پاکستان منتھ اور یوم پاکستان 23 مارچ کی قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر سٹیٹ اسمبلی کے اراکین نے نشستوں سے کھڑے ہوکر علی رشید اور انکی ٹیم اور قونصل جنرل کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر علی رشید اور عامر اتوزئی کو خصوصی سائیٹیشن بھی پیش کی گئی۔بعد ازاں سٹیٹ سینیٹر ( ایوان چو)Senator Iwen Chu نے سینیٹ میں یوم پاکستان کی قرارداد پیش کی اس موقع پر سٹیٹ سینیٹ تالیوں سے گونج اٹھا۔ پاکستانی کمیونٹی نے نوجوانوں کی تنظیم APAG اور اس کے صدر علی رشید کو سراہا جن کی کوششوں سے سٹیٹ اسمبلی اور سٹیٹ سینیٹ میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔