پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے پرویز الہی کودو ہفتے آرام کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرویزالہی کے سر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان ہے جبکہ ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ آئی۔پرویزالہی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی اور انکی چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پرویزالہی کا بائیاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی چند روز قبل اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے۔