اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدیں، نوٹیفکیشن جاری

 
0
25

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری اور کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز بھی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبے تشکیل دیدی، وزیر پلاننگ، ڈویلپمینٹ اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔وزیرخارجہ، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر تجارت کمیٹی اراکین میں شامل ہیں جبکہ وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور، وزیر ریلوے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز تشکیل دے دی، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔وزیر اطلاعات، وزیر اوورسیز پاکستانیز اور وزیر تجارت کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وزیر اقتصادی امور اور وزیر صنعت و تجارت کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کابینہ ڈویژن نے تمام کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے، وزیر خزانہ، تجارت اور پاور ڈویژن کے وزیر کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔