کراچی مئی 5(ٹی این ایس): ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں،کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ٹنکی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ روایت کے مطابق شایان شان ہوگا، کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے، آئندہ انتخابات پہلے سے زیادہ نشستیں لیں گے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں، پیپلزپارٹی والے یہ سمجھ کر آئے تھے کہ تقسیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری موضوع گفتگو نہیں ہیں، جلسےمیں آخری خطاب پرحیرانی نہیں ہوگی، ہوسکتا ہے میں خطاب کروں۔