اسلام آباد(ٹی این ایس) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، نجکاری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل

 
0
20

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قومی ائیر لائن کو گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت پی آئی اے گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گی۔واضح رہے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری رواں سال جون تک ہونے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ائیرپورٹ آوٹ سورسنگ اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیردفاع اور ہوابازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ائیرپورٹ منیجمنٹ کی آٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ارکان میں وزیرنجکاری، وزیرخارجہ، سیکرٹری نجکاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری ہوابازی ڈویژن کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔