8 اگست کو سندھ بھر میں 11 مقامات سے قومی شاہراہ کو بلا ک کرنے اور 9 اگست کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا 

 
0
795

سکھر، اگست 07 (ٹی این ایس):جمعیت علمائے اسلام سندھ کا ہنگامی اجلاس آغا سید محمد ایوب شاہ کی رہائش گاہ پر علامہ راشد محمود سومرو کی صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی عاملہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سندھ بھر میں 8 اگست بروز بدھ کو صبح دس بجے درج ذیل 11 مقامات سے قومی شاہراہوں کو بلاک کیا جائے گا جبکہ 9 اگست کو الیکشن کمیشن آفس کراچی کے سامنے امیدواروں کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ دھرنا دیا جائے گا.

علامہ راشد محمود سومرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکش کمیشن اور رٹرننگ افسران اور ڈی آر او نے ملی بھگت کرکے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ہرایا گیا ہے انتخابات میں دھاندلی کی گئی جس کے ثبوت موجود ہیں 8 اگست کو صبح دس بجے گھگھر پھاٹک، کراچی پر ضلع ٹھٹھہ ضلع ملیر ضلع کورنگی کے کارکن دھرنا دیں گے سہراب گوٹھ ضلع شرکی ضلع سینٹرل پر کراچی کے کارکن دھرنا دیں گے حب روڈ پر ضلع جنوبی اور غربی کے کارکن دھرنا دیں گے بدین بائی پاس پر ضلع بدین سجاول اور تھرپارکر کے کارکن دھرنا دیں گے ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد پر ضلع حیدرآباد مٹیاری ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار کے کارکنان دھرنا دیں گے سکرنڈ بائی پاس پر ضلع نوابشاھ سانگھڑ نوشہرہ فیروز کے کارکنان دھرنا دیں گے سن ہائی وے پر ضلع دادو اور جامشورو کے کارکنان دھرنا دیں گے سجاول بائی پاس پر ضلع لاڑکانہ اور ضلع قمبر شہدادکوٹ کے احباب دھرنا دیں گے جیکب آباد بائی پاس پر ضلع جیکب آباد شکارپور اور گڑھی یاسین تحصیل کے کارکنان دھرنا دیں گے کندھ کوٹ گئس فیلڈ کے قریب ضلع کندھ کوٹ کشمور اور شکارپور کی تحصیل لکھی اور خانپور کے کارکن دھرنا دیں گے گھوٹکی ٹول پلازہ پر ضلع گھوٹکی ضلع سکھر اور ضلع خیرپور کے کارکنان دھرنا دیں گے اجلاس میں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی آغا سید محمد ایوب شاہ مفتی سعود افضل ہالیجوی مولانا محمد رمضان پھلپوٹو سید سراج احمد شاہ امروٹی سراج چنہ و دیگر نے شرکت کی۔