اسلام آباد 29 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی مشنیری اور عملہ تیز بارش کے سے نمٹنے کے لئے فوراً حرکت میں آ گئے اور تمام صورتحال کی سخت نگرانی کی گئی
مزید برآں تیز بارش کے بعد اسلام آباد کی شاہراہوں سے نکاسی آب کے لئے سی ڈی اے کے عملے نے جدید مشینری کے ساتھ تیزی سے کام شروع کیا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اسی ضمن میں اسلام آباد کی تمام شاہراہوں، نالوں اور ڈرینج لائنز کو بھی فوراً کلئیر کردیا گیا
علاوہ ازیں برساتی نالوں میں پانی کی روانی کو بحال رکھنے اور انکی نگرانی کے لیے متعلقہ عملہ چوبیس گھنٹے مختلف اوقات میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے
مزید برآں تیز بارش کے بعد شہر بھر میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کو بھی فعال کردیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اعلی اور معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں
علاوہ ازیں شہریوں کی رہنمائی اور سہولیات کے پیش نظر سی ڈی اے نے ہیلپ لائن نمبرز 9213908 اور واٹس ایپ نمبر 03355001213 بھی جاری کردئیے ہیں