لاہور: 12 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقر ر وتبادلوں کے احکامات جاری

 
0
328

لاہور، اگست 07 (ٹی این ایس):ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اویس احمد نے12 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر تبادلے کئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے انسپکٹرمحمد یونس کو ہیڈ کواٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ، انسپکٹرامتیاز احمد کوانچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال سے کلوز ہیڈکواٹر،انسپکٹر خالد محمود کوانچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ سے کلوز ہیڈکواٹر،سب انسپکٹرسلیم شوکت کوجنر ل ڈیوٹی CROبرانچ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن،سب انسپکٹرامتیاز احمدجنرل ڈیوٹی گرین ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سب انسپکٹرحسن رضا ہاشمی جنرل ڈیوٹی رنگ محل سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ، سب انسپکٹراصغر علی جنرل ڈیوٹیAVLS سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال،سب انسپکٹراعجاز رسول جنرل ڈیوٹیCROبرانچ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نوانکوٹ،سب انسپکٹرمحمد ندیم اختر جنرل ڈیوٹیCIA سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤنشپ،سب انسپکٹرواجد جہانگیر جنرل ڈیوٹیCIA سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شیراکوٹ،سب انسپکٹرسید احسن علی جنرل ڈیوٹی ڈیفنس Cسے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد،سب انسپکٹراحسان اللہ انچارج شیراکوٹ سے کلوز ہیڈ کواٹرتعینات کر دیا۔