پاناما کیس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

 
0
384

اسلام آباد اگست21(ٹی این ایس) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا، عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواستیں خارج کی جائیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست طارق حسن ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 28 جولائی کے فیصلے میں سقم موجود ہیں، عدالت نے مکمل ریکارڈ نہیں دیکھا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نظرثانی کرتے ہوئے 28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اس حوالے سے درخواستیں خارج کی جائیں۔