پاراچنار اگست21(ٹی این ایس) 23جون کو پارا چنار میں دہشتگردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد آرمی چیف نے پاراچنار کے لیے سیف سٹی کا اعلان کیا تھا،اور پاراچنار کے عمائدین کے سیاسی اور سیکیورٹی دونوں طرح کے مطالبات پورے کرنے کا بھی اعادہ کیا تھا اس تناظر میں چیف آف آرمی سٹاف کے احکامات پر پاراچنار میں سیکیوریٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سہولیات دینے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک آرمی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹک شاپ قائم کردیا. خواتین کے لیے باتھ رومز قائم کر لئے. انتظار گاہوں میں پنکھے، واٹر کولرز اور کرسیاں لگائی. اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے اقدامات کے باعث ہسپتال کی حالت بہتر ہو گئی ہے. ملک منصب علی بنگش کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں عوام کو سہولیات دینا پاک آرمی کا احسن اقدام ہے. نادرہ آفس پاراچنار میں بھی پاک آرمی نے عوامی سہولیات کے لیے مختلف اقدامات اٹھا لئے. اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فوج کوشاں ہے