لاہور(ٹی این ایس) اہلیہ و بیٹی کے خرچے کا کیس، سیکریٹری داخلہ نورالامین نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

 
0
30

)پنجاب کے سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے اہلیہ اور بیٹی کے خرچے سے متعلق کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی جج شازیہ کوثر نے عنبرین سردار اور آٹزم بیماری کی شکار 4 سالہ ایلیہا نورالامین کی درخواست پر سماعت کی۔
نورالامین مینگل کے وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے عید کے بعد کی تاریخ دی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تاخیری حربوں کی وجہ سے بچی کا علاج رکا ہوا ہے۔
جج شازیہ کوثر نے کہا کہ بچی کا عبوری خرچہ مقرر کرنا ہے، لمبی تاریخ نہیں دی جا سکتی، اپریل کی 4 تاریخ تک جواب جمع کرائیں۔