اسلام آباد(ٹی این ایس) ایچی سن کالج معاملہ، احد چیمہ کا گورنر پنجاب کو خط،فیس معافی کی درخواست سے دستبردار

 
0
20

وفاقی وزیر احد چیمہ نے بچوں کی فیس سے متعلق پالیسی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔خط میں احد چیمہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کیلیے ایچی سن کالج کی نئی پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے خط میں مزید کہا کہ کسی بھی دباو کی وجہ سے نئی پالیسی واپس نہ لیں، یہ طلبہ اور والدین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

خط میں وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایچی سن کالج میں زیرتعلیم اپنے بچوں کی چھٹی کے معاملے کے حوالے سے لکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے بچوں کیلیے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ آپ سے گذارش کروں گا کہ کسی بھی منفی دبا کے تحت نئی پالیسی کو واپس نہ لیں۔

احد چیمہ نے کہا کہ یہ پالیسی آنے والے وقت میں طلبہ اور ان کے والدین کیلیے مدد گار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی جو طالب علم کے زیر تعلیم نہ ہونے پر فیس معاف کرتی ہے وہ روایتی اشرافیہ کی ذہنیت کے خلاف ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ اس معاملے میں آپ کے دفتر سے جاری آرڈر نے بے معنی تنازع کو جنم دیا۔