اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افطار ڈنر سے خطاب

 
0
85

وزیر اعظم پاکستان کو وزارت خارجہ میں خصوصی بین المذاہب افطار ڈنر میں خوش آمدید کہنا باعث اعزاز ہے۔

بین المذاہب افطار ڈنر میں سفارتی برادری کی موجودگی کے لیے شکر گزار ہوں۔

پاکستان اور اپنے ملکوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کے فروغ میں سفراء کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی خاص مذہبی اور سماجی اہمیت ہے.

باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ سوچ کے لیے بات چیت اور تعاون اہم ہے

پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے۔

پاکستان کثیرالجہتی، امن، ترقی اور باہمی خوشحالی کا علمبردار رہے گا۔

پاکستان 2025 اور 2026 کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے امیدوار ہے۔

ایشیا پیسفک گروپ کے ملکوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے ۔

پاکستان کی حمایت کے لیےہم ان ممالک کے بے حد مشکور ہیں۔

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کے لیے دوسرے تمام ملکوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔

کونسل میں اپنی مدت کے دوران، پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے مینڈیٹ کو فروغ دے گا