اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

 
0
28

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجیسپریم کورٹ میں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔