اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو سربراہ مقر کرنے پر ملک بھر کی منتخب وکلاء تنظیموں کی طرف سے اعتماد کے اظہار کو خوش آئیند قرار دے دیا

 
0
21

وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو سربراہ مقر کرنے پر ملک بھر کی منتخب وکلاء تنظیموں کی طرف سے اعتماد کے اظہار کو خوش آئیند قرار دے دیا

ملک بھرکے وکلاء کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کے بارے میں ان کی سنجیدگی کے مظہر ہیں

خیبر پختونخوا بارکونسل، پنجاب بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل نے بھی کمیشن اور جسٹس تصدیق جیلانی کی تقرری پر اعتماد کا اظہار کیا

پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن، ملتان ہائی کورٹ بار اور بہاولپور ہائی کورٹ بار جیسی بڑی منتخب وکلاء تنظیموں کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا گیا جو کہ ایک مثبت پیشرفت ہے

حکومت چاہتی ہے کہ سچائی قوم کے سامنے آئے تاکہ مستقبل میں ایسی کوئی شکایات پیدا نہ ہوں

شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی اور دستور میں طے کردہ ریاستی اختیارات کی تقسیم کے اصول کی قائل ہے

عدلیہ کی آزادی اور معزز چھ جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے

ملک بھر کی منتخب وکلاء تنظیموں نے معاملے کی سنگینی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور سیاست سے دور رکھا ہے