سینٹ انتخابات میں خرید و فروخت کا الزام، پی ٹی آئی نے بابر اعوان کے توسط سے وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں باضابطہ تحریری درخواست جمع  کرادی

 
0
369

وزیر اعظم کا بیان بذات خود انکشاف کی بجائے اعتراف ہےچنانچہ یہ لازم ہے کہ انھیں کمیشن کے روبرو طلب کیا جائے : درخوست میں موقف

اسلام آباد، 05 اپریل  (ٹی این ایس):  سینٹ انتخابات میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کےمعاملہ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  سے تفتیش کا مطالبہ کردیا  ہے۔

اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے الیکشن کمیشن میں باضابطہ تحریری درخواست جمع  کرادی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ملک کے منتظم اعلیٰ اور سب سے باخبر شخصیت ہیں وہ تواتر سے دعویٰ کررہے ہیں کہ سینٹ انتخابات کے دوران سرمائے کا بے دریغ اور بے جا استعمال کیا گیا،وزیر اعظم کا بیان بذات خود انکشاف کی بجائے اعتراف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چنانچہ یہ لازم ہے کہ وزیر اعظم کو کمیشن کے روبرو طلب کیا جائے اور ان سے معاملے پر جامع جواب حاصل کیا جائے اور ان  سے مطلوبہ معلومات حاصل کرکے کمیشن کےریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔