کراچی، اپریل 05 (ٹی این ایس): نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر قائد میں سال کی سب سے بڑی ڈاکہ زنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد رضوان نے کہا کہ دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنھوں نے سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کرتے ہوئے جمشید کوارٹر کے علاقہ میں ایک گھر سے ڈالر، یورو اور پونڈ سمیت 10 ملین روپے نقدی کے علاوہ لیپ ٹاپ، سونا اور موٹر سائکل لوٹ لی تھی۔
ماہانہ کارکردگی کے بارے میں ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ضلع وسطی میں مختلف جرائم میں ملوث 476 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 181 کو آرمز ایکٹ، 103 کو اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ، 49 کو جوئے میں 35 کو سٹریٹ کرائم 7 کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی اور 72 کو دیگر نوعیت کے جرائم میں گرفتار کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ تین افراد کو پولیس سے لڑنے اور ایک کو ایکسپلوسیو ایکٹ کی خلاف ورزی پت پکڑا گیا اسکے علاوہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والا ڈاکوؤں کا ایک سات رکنی گروہ ، چار موٹر سائکل چوروں اور پانچ کو گھٹکا بنانے اور فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔