چئیر مین سینیٹ کے پاس مجھے طلب کرنے کا کوئی اختیار نہیں، بڑی تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ چئیرمین سیینٹ اور بہت سے سینیٹر پیسہ دے کر آئے ہیں:وزیرِ اعظم

 
0
378

اسلام آباد، اپریل 06  (ٹی این ایس): وزیر اعظم نے چئیر مین سینیٹ کے طلب کرنے کی صورت میں نہ جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان  کے پاس مجھے طلب کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان کی بڑی تفصیل سے وضاحت کی ہے کہ چئیرمین سیینٹ اور بہت سے سینیٹر پیسہ دے کر آئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ جو لوگ چئیرمین سینیٹ کا دفاع کر رہے ہیں انکا بھی ماننا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیشہ چلا ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ بات جمہوریت کے لیے بری ہے اور میں برائی کے خلاف ہوں ۔اس کے لیے اگر استحقاق مجروح ہوتا ہے تو ہوتا رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔