عاصمہ کےوالد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،عمران خان

 
0
299

کراچی جنوری 27(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عاصمہ کے والد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،عاصمہ کے والد کوپولیس پراعتماد ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہوں ، زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا،نوازشریف سزاہونے والی ہے ،اسی لیے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے آج کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مردان کی عاصمہ کے والد نے یہ نہیں کہاکہ مجھے آرمی چیف،چیف جسٹس سے انصاف چاہیے۔کیونکہ لوگوں کوپولیس پراعتماد ہے۔کراچی میں پولیس کوغیرسیاسی بناناہوگا۔پولیس ٹھیک ہوتی تورینجرزکوبلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔جب تک پولیس کوٹھیک نہیں کیاجائے گا۔سیاسی انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔توپولیس ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ہماری لیڈرشپ پرجھوٹی ایف آئی آرزکٹوائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ان دونو ں کی 19سال اقتدارمیں رہے ہیں۔ایک بھی اچھا کام نہیں کیاہے۔عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف نے پولیس کی وردیاں بدل دیں۔ڈولفن پولیس فورس اور وردیاں بدلناسب ڈرامہ ہے۔سندھ اور پنجاب میں پولیس کوغیرسیاسی کیاجائے۔لوگوں کوبے وقوف بنانے کیلئے پولیس کاانگلش نام دولفن رکھ دیا۔میں دونوں جگہ پرجاؤں گاجہاں قتل کیاگیا۔شہبازشریف پربھی پولیس مقابلے کروانے کاالزام ہے۔

انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ میرشکیل الرحمن تیاری کرلے۔اس کے خلاف پیمرا اور نیب دونوں میں کیس دائرکروں گا۔انہوں نے کہاکہ زینب کیس اور عاصمہ کے کیس میں فرق ہے۔زینب کیس میں چائلڈپورنوگرافی کااسکینڈل آیا۔خدشہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے طاقتور لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں ایسانہیں کہ واقعات نہیں ہیں۔لیکن ہم نے تعلیم کوٹھیک کیا۔نوازشریف اور زرداری دونوں نے قوم کولوٹا۔اربوں کی جائیداد دونوں کی ملک سے باہرہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی متاثرین کوانصاف دلانے کیلئے گیاتھا۔ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میری 21سال کی جدوجہد ہی نوازشریف اور زرداری کیخلاف ہے۔خدانخواستہ میں زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا۔عمران خان نے کہاکہ عدلیہ کوسلام پیش کرتاہوں۔نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ ان کوجیل میں ڈالاجائے۔جبکہ سسٹم کوڈی ریل کرنے کیلئے آرمی پرتنقید کررہے ہیں۔نوازشریف کوپتاہے کہ منی لانڈرنگ میں سزاہونے والی ہے۔اس لیے نوازشریف کوشش کررہاہے کہ سسٹم ڈی ریل ہوجائے۔کیونکہ نوازشریف نے اتنے سال محنت کرکے پیسا لوٹ کرباہرلیکرگئے وہ ساراپیسا فریزہوجائے۔اسی لیے جڑانوالہ اور ادھرادھربھاگے پھررہے ہیں۔