دبئی ،معمولی تلخ کلامی پر 13سالہ لڑکے کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا

 
0
356

دبئی جنوری 27(ٹی این ایس)دبئی میں 16 سالہ لڑکے نے چھریوں کے وار کرکے 13 سالہ لڑکے کوقتل کر دیا۔ قتل میں لڑکوں کا ایک گروپ شامل تھا اور انہوں نے تب حملہ کیا جب 13 سالہ لڑکا اپنے گھر کے سامنے پارک میں سائیکل چلا رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لڑکوں نے آتے ہی 13 سالہ لڑکے کی چھاتی اور پیٹ پر چھریوں سے وار کئے ۔13 سالہ لڑکے نے خون سے لت پت حالت میں گھر جانے کی کوشش کی اور گھر پہنچتے ہی بیہوش ہو گیا۔ ماں پاب نے بیہوش بچے کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لیجانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی باصلاحیت پولیس آفیسرز کی ایک ٹیم تحقیقات کیلئے تشکیل دیدی ۔ 16 سالہ لڑکے نے یہ جرم کرنے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی جرم کا اعتراف کر لیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تحقیقات کے دوران مجرم کا کہنا تھا کہ اس نے یہ قتل اس لئے کیا تھا کہ 13 سالہ لڑکے نے اس کے ساتھ گالم گلوچ کی تھی اور اس کے گھروالوں کی بے عزتی کی تھی۔ کیس کی مزید کارورائی کیلئے 16 سالہ لڑکے کو پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ۔