لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

 
0
53

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ارکان صوبائی اسمبلی نے عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا

ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے احکامات

ارکان صوبائی اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی

ارکان صوبائی اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس کو سراہا
اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا

سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔مریم نوازشریف

صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔مریم نوازشریف

دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج معالجے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ مریم نوازشریف

صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ مریم نوازشریف

پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔مریم نوازشریف

پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ مریم نواز شریف

36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔مریم نوازشریف

طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی ، مریم نواز

پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ مریم نواز شریف

پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں۔ ارکان اسمبلی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ارکان اسمبلی

مریم نواز کا پہلی وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔ خواتین ایم پی ایز

ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، ، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی

سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن ،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ،قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد،نیلم جبار چوہدری،نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی
محمد اور رنگ زیب،پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے