راولپنڈی(ٹی این ایس) آر پی او راولپنڈی بابر سر فراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے گزشتہ رات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا

 
0
21

آر پی او راولپنڈی بابر سر فراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے گزشتہ رات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،اس موقعہ پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1100افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مرکزی جلوس پر 80سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ضلع بھر میں جلوسوں و مجالس پر2200سے زائد سیکورٹی و ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جارہی ہے، روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں،سینئر پولیس افسران لمحہ بالمحہ ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،آر پی او بابر سر فراز الپا کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جلوس کی موثر سیکورٹی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔