ارفع کریم ٹاور کے قریب حملے کا اصل ہدف وزیراعلی پنجاب تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر

 
0
420

 

لاہور  21اگست(ٹی این ایس):ارفع  کریم ٹاور میں بم دھماکے  کاہدف وزیراعلی پنجاب  محمد شہباز شریف تھے۔اس امر کا انکشاف ڈی جی  آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس میں کی گیا،نیوز کانفرنس میں بتایا  گیا کہ  رینجرز پنجاب  میں خفیہ اطلاعات  پر 1728 آپریشنز کر چکے ہیں جس کے دوران پنجاب پرارفع کریم ٹاور میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد بھی پکڑا گیا ہے۔ارفع کریم ٹاور پر حملے کا اصل  ہدف وزیراعلی پنجاب  تھےلیکن عین  موقع پر وزیراعلی  کا دورہ  ملتوی  کر دیا گیا  اور دہشت گرد وں نے وزیر اعلی کا دورہ  ملتوی  ہونے کے بعد  پولیس کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔نیوز کانفرنس کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد بھی رینجرز  کی کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا ہے۔