اسلام آباد(ٹی این ایس) سابق سنیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سنٹر سے جانے کی اجازت مل گئی

 
0
18

سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کا معاملہ ،اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سنٹر سے جانے کی اجازت مل گئی ۔اعظم سواتی کو 11 گھنٹے تک ایف آئی اے سنٹر میں بٹھانے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ سائبر کرائم نے کمال مہارت سے اعظم سواتی کو ایف آئی اے سنٹر سے روانہ کیا۔اعظم سواتی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر تیزی سے روانہ ہوئے۔اعظم سواتی عدالتی حکم پر انکوائری میں شامل ہونے کے لئے ایف آئی اے سینٹر گئے تھے۔پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی رہنما یا وکیل 11 گھنٹوں کے دوران ایف آئی اے سنٹر نہ آیا۔اعظم سواتی کے فیملی ممبران اور وکیل سہیل خان ایف آئی اے سنٹر کے باہر موجود رہے۔اعظم سواتی کی بازیابی کے لیے سیشن عدالت سے بھی رجوع کیا گیا۔مرتضی طوری اور عادل ڈار ایڈوکیٹ ایف آئی اے سنٹر کے باہرموجودرہے۔