اسلام آباد(ٹی این ایس) نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمننے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریکے تعاون سے تقریب کا اہتمام

 
0
105

 نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمننے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریکے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا مقصد عید ملن اور تجارتی میلے کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم تھا تجارتی میلے کے چیمپئنز کو مختلف شعبوں کی مختلف مصنوعات اور خدمات کی نمائش کیلئے ایوارڈ سے نواز ا گیا ان سرٹفیکیٹس میں شرکاء کی شاندار شراکت اور کامیابیوں کو تسلیم کیاگیا جو مقامی کمیونٹی میں انٹر پرینیورشپ اور جدت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی UNWOMENکے نمائندہ برائے پاکستان(Lansana Wonneh)لینسا ناوننہ نے کہاکہ تجارت اور تجارت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت الفاظ سے بہت بڑھ کر ہے ہمیں خود، معاشرے اور ملک وقوم کی ترقی چاہیے تو ہم پر لازم ہے کہ اپنی خواتین کو باختیار کیا جائے خواتین کی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو نمایاں ترقی کے موافق مواقعوں کی فراہمی کو ہمیں یقینی بنانا ہے ہم مقابلے میں خواتین کو پیچھے چھوڑ دینے کی بجائے انہیں اپنے ہم قدم اور خود سے ایک قدم آگے رکھنے میں فخر محسوس کریں تو کیا ہی بات ہو