شورکورٹ،کنٹونمنٹ بورڈ کی زیادتی ۔تعمیر کی اجازت کے بعد شہری کا مکان ڈھادیا

 
0
536

جھنگ اگست 22(ٹی این ایس ):شور کورٹ کے کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے ہی اجازت نامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہ صرف ایک شہری سے اس کا تباہ شدہ مکان دوبارہ تعمیر کرنے کےلیے رقم بٹور لیبلکہ بعدازاں اپنی اس فروخت شدہ اجازت نامے کی بھی دھجیاں اڑاتے ہوئے آدھا تعمیر شدہ مکان ڈھا دیا اور اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

متائثرہ شہری نے ٹی این ایس کو اپنی داستان ستم سناتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ پہلے اسکا مکان ڈھ گیا تھا اور اسکی دوبارہ تعمیر کے لیے شور کورٹ  کینٹ میں قائم کنٹونمنٹ بورڈ نے اجازت دے دی تھی ۔عبدالحمید  نے کہا  جب اس نے مکان کی تعمیر نو شروع کر دی تو بورڈ کے اہلکار آئے اور انہوں نے کام روک دیا ۔عبدالحمید کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکام نے بعد ازاں 25 ہزار روپے کی عوض انہیں تعمیر نو کی اجازت دے دی اور جب انہوں نے مکان کی آدھی تعمیر مکمل کر لی تھی تو وہ مکان 20،25کی تعداد  میں آن دھمکے اور مکان کی تعمیر روکنے کا کہا ۔عبدالحمید نے کہا کہ اس موقع پر  انہوں نے ناصرف  آدھا تعمیر شدہ مکان ڈھ دیا بلکہ اس ظلم عظیم سے منع کرنے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ شہری نے حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واقع کا نوٹس لیا  اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے خلاف انضباطی کاروائی کرنے کے علاوہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔