پاکستان آنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی،وفاقی وزیرداخلہ کی چیئرمین پی سی بی کو یقین دہانی

 
0
687

اسلام آباد اگست22(ٹی این ایس) چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی وفاقی وزیر داخلہ چوہددری احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں  نے وفاقی وزیر داخلہ چوهدری احسن اقبال کو بریفنگ میں بتایا کہ  ستمبر کے دوسرے ہفتے ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ اکتوبر کے آخر میں سری لنکن ٹیم ، نومبرویسٹ انڈیز  میں پاکستان آئے گی جس پر  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نےکہا کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہےمہمان ٹیموں کو ہر ممکن وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آنے والی ٹیموں کو  فول پروف سیکورٹی دی جائے گی.  دہشت گردوں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ   ملک میں امن و امان کی صورت حال کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے موزوں ہیں .حکومت  کھیلوں کی پزیرائی کے لئے  سرگرداں ہے۔بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے. کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے منظم اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،بین الاقوامی ٹیمز کے دورہ اور میچز کے انعقاد سے دنیا میں  پاکستان کا مثبت تصور جائےچئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور دورہ کرنے والے بین لاقوامی کھلاڑیوں  کی حفاظت کے لئے سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا  .چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز  میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا  کہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ہدف تھا جب کہ سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے منانا بہت مشکل تھا لیکن سری  لنکن بورڈ نے دلیری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان آئیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل سے بات ہوچکی ہے وہ دورہ پاکستان پر خوش ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مثبت جواب مل رہا ہے اور سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نومبرکے شروع میں ڈومیسٹک ٹی 20 کا انعقاد ہوگا۔