اسلام آباد: مزید کئی افسران کا تبادلہ

 
0
361

اسلام آ باد اگست 22 (ٹی این ایس)  اسلام آباد  کیپیٹل ٹیریٹری( آی سی ٹی) نے مزید کئی افسران کے تبادلوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

چیف کمشنر آی سی ٹی کے دستخط سے جاری مذکورہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ،اسسٹنٹ کمشنر (انڈسٹریل ایریا  ) کیپٹن ریٹائرڈ  شعیب علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اسلام آباد  اورسیکریٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی سعید جواد مظفرکو   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایسٹ) اور  ڈپٹی ڈائیریکٹر اوقاف اسلام آباد جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (شالیمار ) سعد بن اسد ، کو  اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) تعینات کر دیا گیا ہے۔