چاند نظر نہ آیا ،عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو ہو گی

 
0
468

لاہور : اگست 22 (ٹی این ایس) رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے چنانچہ یکم ذوالحج 24اگست کو ہو گا۔
آج شام رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کراچی کے محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔اجلاس کے بعد انہوں نے  کمیٹی کے دوسرے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان  کیا کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اور نہ ملک کے کسی دوسرے حصے سے اسکی روہیئت کی  شہادت موصول ہوئی   چنانچہ اس اعتبار سے یکم ذوالحج 24اگست بروز جمعرات کوہو گی جبکہ عیدالاضحی ہفتے کے روز 2ستمبر کو منائی جائے گی ۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سپارکو، پاکستان نیوی اور محکمہ موسمایت کے نمائندے شریک ہوئے۔