انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بڑا آپریشن،بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق قانون نافذکرنےوالےاداروں کا انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن ، کئی خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے۔
پکڑے جانے والوں میں TTP خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں۔
پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
مزید تفتیش جاری، ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی تَوقع ہیں۔
کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔













